اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لاہور میں طوفان الاقصیٰ کی مناسبت سے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار مارچ نکالا گیا۔ مارچ میں علمائے کرام، طلبہ، خواتین، نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائے مارچ نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "طوفان الاقصیٰ صرف ایک معرکہ نہیں، بلکہ ظلم کے خلاف امتِ مسلمہ کی بیداری کا آغاز ہے"۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک یہ تحریک جاری رہے گی اور پوری امت پر لازم ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہو۔ مارچ کے اختتام پر شرکاء نے غزہ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور فلسطین کی آزادی کے عزم کا اعادہ کیا۔
8 اکتوبر 2025 - 18:20
News ID: 1736462
آپ کا تبصرہ